مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی روابط عامہ نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح شمالی خلیج فارس میں ایرانی نیوی نے ایک امریکی تیل بردار جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے پہلے ہی عالمی قوانین اور بین الاقوامی قراردادوں کی بنیاد پر خبردار کیا تھا کہ جنگی حالات میں آب ہائے ہرمز میں آمد و رفت کا اختیار اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس ہوگا۔ تمام ممالک کو اس کے تحت عمل کرنا ہوگا۔
مزید برآں، ایران نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ امریکی، صہیونی رژیم، یورپی ممالک اور ان کے اتحادیوں کے تمام جنگی اور تجارتی جہازوں کو اس علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر ان جہازوں کی نگرانی کی گئی تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ